6 مارچ 2011 - 20:30

قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک مصری عوام کے انقلاب کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ آلن ژوپہ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اخوان المسلمین کے نمائندوں سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک مصری عوام کے انقلاب کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ ملاقات قاہرہ کے التحریر اسکوائر کے قریب ایک ہوٹل میں ہوئی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اخوان المسلمین کے ساتھ گفتگو کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اخوان المسلمین آزاد اور جمہوری اسلام کی حامی تنظیم ہے اور اب تک اس کی تصویر جو سامنے تھی وہ مختلف تھی۔

۔۔۔۔۔۔

/110